۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/ جعفریہ الائنس کے سربراہ نے کہا کہ رسول اکرم (ص) عالمین کیلئے رحمت بن کر آئے اور آپ (ص) نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو امن و محبت کا پیغام دیا، آپ (ص) صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ جرأت و بہادری اور صبر و تحمل کا پیکر تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے تحت نشتر پارک سولجر بازار میں منعقدہ جشن میلاد کے مرکزی جلسے سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم (ص) عالمین کیلئے رحمت بن کر آئے اور آپ (ص) نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو امن و محبت کا پیغام دیا، آپ (ص) صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ جرأت و بہادری اور صبر و تحمل کا پیکر تھے۔

علامہ اصغر درس نے کہا کہ مسلمان وحدت کی راہ اختیار کریں اور سیرت نبی (ص) پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کو سنواریں۔ علامہ آل احمد بلگرامی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر منوج چوہان، علامہ فرقان حیدر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیرت محمد (ص) و آل محمد (ع) پر روشنی ڈالی۔

جبکہ اسد جہاں، ارتضیٰ جونپوری، ابوطالب برادران، حافظ عباس نظامی، قیصر مسعود جعفری، افتخار زیدی، ذیشان میمن، علی حیدر نظامی اور دیگر نے نعت و منقبت باحضور سرور کائنات (ص) پیش کی۔ جلسے میں مختلف مکاتب فکر کے مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .